آبتاب

استاد کی تربیت پروگرام میں شامل ہونا

رجسٹریشن کا طریقہ

ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے ساتھ جڑنے کا عمل انتہائی آسان ہے۔ صرف ہماری ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن فارم بھریں، اور ہماری مہارت مند ٹیم ،فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق اور تجزیہ کرے گی۔ کامیاب تصدیق کے بعد، آپ کو اپنے دیے گئے ای میل ایڈریس یا واٹس ایپ کے ذریعے پورٹل کا لنک ملے گا۔

اندراج کا طریقہ

یہاں آپ کو ہماری ٹیم کے تجویز کردہ کورس منتخب کرنے کے لئے کچھ مخصوص تفصیل دی جائے گی ۔ امتحان میں حاضر ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وقت کی مدت، پاس ہونے کےمعیار، کورس کے مواد، کوئز لیول وغیرہ کو مکمل طور پر چیک کریں پھر کسی کورس کے لئے فیصلہ کریں۔

امتحان کا طریقہ

کورس میں داخلہ لینے اور اپنی فیس ادا کرنے کے بعد، آپ کو آن لائن طور پر امتحان دینے کا موقع ملے گا۔ امتحان شروع کرنے کے بعد آپ واپس نہیں جا سکتے اور آپ صرف ایک مرتبہ ہی امتحان دے سکتے ہیں، لہذا محتاط رہیں اور صرف تب ہی امتحان دیں جب آپ واقعی طور پر تیار ہوں۔

آن لائن امتحانات کے سوالات، مہیا کردہ مواد سے تشکیل دیئےگئے ہیں۔ ہر کورس کا ایک شیڈول مقرر ہے۔ جس کے دوران آپ کو امتحان میں حاضر ہونا ضروری ہوتا ہےجسے نظر انداز کرنے سے آپ کو کورس میں دوبارہ داخلہ لینا پڑے گا۔

امتحان کا نتیجہ

نتیجہ فوری طور پر آپ کے سامنے ہوگا اور یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ اگلے مرحلے پر جائیں یا نہیں۔ ہر کورس کو پاس کرنے کےلئےایک خاص پرسنٹیج (٪)مختص کی گئی ہے۔

انٹرویو

آن لائن امتحان پاس کرنے پر آپ کو ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔ انٹرویو میں آپ سے موضوع کے متعلق سوالات کے ساتھ ساتھ عمومی سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔انٹرویو لینے والے کو منظم سوالنامے کی بنیاد پر مقرر کیا جائے گا۔

حتمی نتائج

آن لائن امتحان کے نمبروں اور انٹرویو کے نمبروں کی بنیاد پر ، آپ کا مجموعی اور حتمی نتیجہ آپ کو ایک ہفتے میں ارسال کیا جائے گا۔

سرٹیفیکٹ (سند)

امتحان پاس کرنے پر آپ کو اس مخصوص مضمون کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

مالی انعام

امتحان پاس کرنے پر آپ کو ایک مخصوص مالی انعام دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Aabtaab Favicon

ہم شیعوں کے لیے ایک مانوس اور سرشار اسلامی تدریسی پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

ویب سائٹ کا نقشہ

مفید لنکس

ڈیولوپڈ بائے: آبتاب آئی ٹی سیکشن

کوپی رائیٹ © آبتاب 2022