آبتاب

اصحاب رس

اصحاب رس

وَّعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَ اَصۡحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوۡنًۢا بَيۡنَ ذٰلِكَ كَثِيۡرًا‏

اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)

سورۃ الفرقان آیت38

واقعہ

دریا کے کنارے اصحاب رس کی آبادی

اصحاب رس اپنے زمانے میں ایک بہت بڑے دریا کے کنارے آباد تھے جن کا راستہ رس تھا وہ بڑا دریا کہ جس میں ہمیشہ پانی کی فراوانی رہتی تھی ان لوگوں نے اسکے دونوں کناروں پر ایسی آبادیاں اور کھیتیاں بنا رکھی تھی جو ہر لحاظ سے قابل تعریف تھی پانی درخت اناج مویشی عمدہ آب و ہوا اور دلکش مناظر غرضیکہ انھیں خوشحال زندگی گزارنے کے تمام اسباب میسر تھے اس دریا کے کنارے صنوبر کا ایک درخت تھا جو موافق آب و ہوا کی بدولت غیر معمولی طور پر پھیل گیا تھا۔

صنوبر کے درخت کی پرستش اور شیطان کا فریب

اور بلندی میں آسمان سے باتیں کرنے لگتا یہ دیکھ کر شیطان نے انکو ورغلایا اور اس درخت کی پرستش کرنے کے لیے اکسایا چنانچہ وہ لوگ اسکے فریب میں آگئے اور صنوبر کے درخت کی پرستش کرنے لگے پھر وہ اس درخت کی شاخیں دوسری آبادیوں میں بھی لے گئے وہاں انکو لگایا انکی پرورش کی پھر انھیے ہی پوجنے لگے رفتہ رفتہ صنوبر کے درخت پر ان لوگوں کا اعتقاد اتنا ہوگیا ۔

نبی کی تبلیغ اور قوم کا رد عمل

تاہم وہ قوم اس کی تبلیع سے ذرہ برابر بھی متاثر نہیں ہوئی اور وہ قوم درخت کی پرستش سے باز نہ آے اسی دوران میں اس قوم کی عید کا دن آپہنچا اور سبھی لوگوں میں عید منانے کے لئے جوش و خروش پیدا ہوگیا حتی کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا تھا کہ عید کی رسوم ادا کرنے میں ضرور شرکت کرے…

نبی کی دعا اور درخت کا سوکھ جانا

جب اس نبی نے اس قوم کی ہٹ دھرمی دیکھی تو خدا کی بارگاہ میں دعا کی اے پروردگار تو اس صنوبر کے درخت کو خشک کردے تاکہ یہ لوگ اس بات کو سمجھ پائیں کہ یہ درخت قابل پرستش نہیں چنانچہ اس نبی کی یہ دعا قبول ہوئی اور پھر اچانک ہی وہ درخت سوکھ گیا…

قوم کی بے عقیدگی اور نبی کے خلاف سازش

بجاے اسکے کہ یہ حادثہ لوگوں کے دلوں کو دہلاتا اور وہ اس درخت کی عبادت ترک کردیتے ان پر اسکا الٹا اثر ہوا اور کچھ لوگوں نے یہ خیال ظاہر کیا ہو نہ ہو اس نبی نے یہ درخت جادو کے زور سے سکھا دیا ہے

حکایات القرآن
Tags :
Share :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Aabtaab Favicon

ہم شیعوں کے لیے ایک مانوس اور سرشار اسلامی تدریسی پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

ویب سائٹ کا نقشہ

مفید لنکس

ڈیولوپڈ بائے: آبتاب آئی ٹی سیکشن

کوپی رائیٹ © آبتاب 2022