آبتاب

ہمارے تشخیص اساتذہ پروگرام کا حصہ بن کر اپنے پیشے میں ترقی کیجیے

مراحل

  1. رجسٹریشن کے مراحل
  2. داخلے کے مراحل
  3. امتحان کے مراحل
  4. امتحان کے نتائج
  5. مصاحبہ/انٹرویو
  6. حتمی نتیجہ
  7. سند
  8. نقد انعام

1.رجسٹریشن کے مراحل

تشخیص اساتذہ پروگرام کا حصہ بننا نہایت آسان ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر موجود آن لائن فارم پُر کیجیے۔ پھر ہمارا قابل عملہ آپ کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کرنے کے بعد آپ کو آپ کے فراہم کردہ ای میل یا واٹس ایپ پر ایک آن لائن پورٹل کا لنک فراہم کر دے گا۔

2.داخلے کے مراحل

یہاں آپ کو ہمارے عملے کی تشخیص کے مطابق فراہم کردہ مختلف کورسز میں سے انتخاب کا موقع ملے گا۔ اپنے کورس کا انتخاب کرتے ہوئے کورس کی مدت، قبول ہونے کے لیے حد اقل نمبر، کورس کے نصاب اور کورس کی سطح پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔

3.امتحان کے مراحل

کورس میں داخلہ لینے اور فیس جمع کروانے کے بعد آپ کسی بھی وقت آن لائن امتحان دے سکیں گے۔ امتحان شروع ہو جانے کے بعد واپسی کا کوئی امکان نہ ہوگا لہذا امتحان شروع کرنے سے قبل اچھی طرح غور کر لیں کہ آپ اس امتحان کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ امتحان دینے کا موقع ایک ہی دفعہ دیا جائے گا۔
امتحان فراہم کردہ مواد میں سے لیا جائے گا۔ ہر کورس کے ختم کرنے کی ایک مدت معین ہے لہذا اس مدت کے اندر اندر آپ کو امتحان دینا ہوگا۔ وقت گزر جانے کی صورت میں دوبارہ داخلہ ضروری ہوگا۔

4.امتحان کے نتائج

امتحان کے نتائج فوراً ہی دستیاب ہوں گے اور انھیں سے طے ہوگا کہ آپ اگلے مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ ہر کورس میں قبولیت کا معیار مختلف ہے۔

5.مصاحبہ/انٹرویو

آن لائن امتحان میں قبولیت کے بعد آپ کو انٹرویو کے لیے بذریعہ ای میل یا واٹس ایپ اطلاع دی جائے گی۔ اس میں مصاحب آپ سے آپ کے مضمون سے متعلق اور عمومی سطح کے سوالات بھی کرے گا۔ مصاحب آپ کو منظم سوالات کے حساب سے نمبر دے گا۔

6.حتمی نتیجہ

آپ کے آن لائن امتحان اور انٹرویو کے نتائج کو جمع کر کے جو حتمی نتیجہ بنے گا اس سے آپ کو ایک ہفتے میں باخبر کیا جائے گا۔

7.سند

امتحانات میں کامیابی پر آپ کو منتخب مضمون میں سند سے نوازا جائے گا۔

8.نقد انعام

امتحان پاس کرنے کی صورت میں آپ کو 20000 روپے کی خطیر رقم انعام کے مد میں دی جائے گی۔

Tags :
Share :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Aabtaab Favicon

ہم شیعوں کے لیے ایک مانوس اور سرشار اسلامی تدریسی پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

ویب سائٹ کا نقشہ

مفید لنکس

ڈیولوپڈ بائے: آبتاب آئی ٹی سیکشن

کوپی رائیٹ © آبتاب 2022